نيوزى لينڈ کے خلاف ون ڈے سيريز ميں کھيلنے کے عزم کا اظہار کرنے والے نوجوان پاکستانى کھلاڑى ياسر عرفات کو پاکستان کى ون ڈے ٹيم ميں شامل نہيں کيا گيا ہے۔
یاسر عرفات نے پاکستان کی جانب سے صرف 13 ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلے ہیں لیکن
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر اب تک تین ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں۔ یہ یاسر کی خوش قسمتی ہے کہ مختصر کیریئر میں اسے تین عالمی ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع ملا ورنہ کئی کھلاڑی تو پورا کیریئر میگا ایونٹ کھیلنے کی حسرت ہی میں گزار دیتے ہیں۔